اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید ریڈار طیاروں کی تعیناتی شروع کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید E-2D Hawkeye ریڈار طیارے تعینات کرنا شروع کردیے ہیں۔
یہ طیارے طویل فاصلے تک ڈرونز، کروز میزائل اور جنگی طیاروں کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چین کا دورہ کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے امریکا میں موجود رہنا پڑے گا، ٹرمپ
اس سے قبل امریکی صدر آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ دینے پر دنیا سے ناراض ہوگئے تھے، ٹرمپ نے کسی کو طعنہ دیا، کسی کو دھمکی بھی دی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے نیٹو کے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کیے، ہمارے دفاع کے لیے وہ موجود نہیں۔