شانگلہ(مانند نیوز)شاہراہ قراقرم پر آچر نالہ کے مقام پر جدید پل اور سرنگ کی تعمیر جاری ہیں، سیلابی صورتحال میں رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہروقت رہتاتھاآب اس جدیدپُل کی تعمیرسے یہ مسئلہ آچرنالہ اپرکوہستان کے مقام پر مستقل طورپر حل ہوجائیں گا۔گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی اہم شاہراہ شاہراہ قراقرم کے مقام اچھار نالہ پر بارشوں کے دوران اکثر سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جس کے باعث اس مقام پر قائم پل بڑے ہولناک پتھروں اورسیلاب کے باعث مکمل طورپر بہہ گیاتھا جبکہ شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا ہیں۔معمولی بارش کے بعد بھی آچر نالہ میں اچانک کیچڑ اور مٹی کا تیز رفتار سیلابی ریلا اُمڈ آتا ہے جو نہ صرف قریبی آبادیوں اور مقامی املاک کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ کئی مرتبہ شاہراہ قراقرم کے بعض حصوں کو بھی متاثر کر چکا ہیں۔ یہ نالہ پہاڑی علاقوں سے آنے والے مٹی، پتھروں اور پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لیتا ہے۔ ماضی میں بھی بارشوں کے دوران یہاں قائم عارضی یا کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر علاقوں کے درمیان زمینی رابطہ وقتی طور پر منقطع ہو جاتا ہیں۔ اس صورتحال کے باعث مسافروں، مال بردار گاڑیوں اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔ماہرین اور مقامی افراد کا کہنا ہیں کہ اس مسئلے کا مستقل حل صرف جدید انجینئرنگ کے مطابق مضبوط پل اور سرنگ کی تعمیر ہے۔ اگر آچر نالہ کے مقام پر جدید طرز کا پل اور سرنگ تعمیر سے سیلابی ریلوں سے شاہراہ کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی اور مسافروں کو طویل انتظار یا متبادل راستوں کی مشکلات سے نجات مل سکے گی۔علاقے کے عوام نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہیں کہ شاہراہ قراقرم کی اس حساس گزرگاہ پر جدید پل اور سرنگ کی تعمیر پرکام مزیدتیز کیا جائے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا ہیں کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف وقت کی بچت ممکن ہو گی بلکہ قیمتی جانوں اور املاک کو بھی ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے گا۔شاہراہ قراقرم پاکستان اور گلگت بلتستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسلئے اس اہم شاہراہ کو قدرتی آفات سے محفوظ بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے