اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے جنرل علی عبدالحی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے سرپرائز کا انتظار کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علی عبدالحی نے کہا ہے کہ ہمارا ردِعمل غیر معمولی ہو گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملے میں ایران کے سینئر سیکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی، اِن کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی اور ایک معاون شہید ہو گئے۔

ایران کو بڑا دھچکا: علی لاریجانی کی شہادت سے اسٹریٹجک قیادت کا ایک عہد ختم

علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔

ان کی شہادت کا اعلان سوشل میڈیا ایکس پر بھی کر دیا گیا ہے، بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’خدا کا ایک بندہ، خدا سے جا ملا۔‘

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے ایک الگ حملے میں بسیج ملیشیا کے سربراہ غلام رضا سلیمانی بھی شہید ہو گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے