اسلام آباد (مانند نیوز)عالمی شہرت یافتہ ایوارڈ تقریب اکیڈمی ایوارڈز کے بعد ڈولبی تھیٹرز کی ایک وائرل تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، جس میں ہال کی نشستوں پر کچرے کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ تصویر فلمی ویب سائٹ کے ایڈیٹر میٹ نیگلیا نے شیئر کی ہے، جس میں تقریب کے اختتام کے بعد تھیٹر کی نشستوں پر اسنیکس کے خالی پیکٹس، بوتلیں اور دیگر کچرا بکھرا ہوا نظر آیا، جو آسکرز کی چمک دمک کے برعکس ایک مختلف منظر پیش کر رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مہمانوں کو نشستوں پر پاپ کارن، مٹھائیاں اور پانی کی بوتلیں فراہم کی گئی تھیں، تاہم بڑی تعداد میں یہ اشیاء استعمال کے بعد وہیں چھوڑ دی گئیں۔

آسکرز 2026ء: ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈم کے نو ٹو وار اور فری فلسطین کے نعرے

تصویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا، کئی افراد نے حاضرین کے رویے کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ لوگ اپنے پیچھے صفائی کیوں نہیں کرتے، جبکہ کچھ صارفین نے اسے عام سنیما گھروں جیسا منظر قرار دیا ہے۔

اگرچہ بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ تصویر تھیٹر کے بالکنی سیکشن کی ہے جہاں عام مہمان بیٹھتے ہیں، تاہم اس وضاحت کے باوجود تنقید کا سلسلہ کم نہ ہو سکا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے