اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے کہا ہے کہ اس کے میزائلوں نے اسرائیل کے قلب میں واقع 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جو علی لاریجانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان اہداف کو اس لیے نشانہ بنایا جا سکا کیونکہ اسرائیل کے کثیرالجہتی اور انتہائی جدید دفاعی نظام کا انہدام ہو چکا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس انتقامی کارروائی میں خرمشہر-4، قدر، عماد اور خیبر شکن میزائل استعمال کیے گئے۔

ایران کا اسرائیل پر شدید حملہ، متعدد گاڑیاں تباہ، کئی مقامات پر آگ

واضح رہے کہ اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق تل ابیب کے ضلع رامات گان میں گرنے والے ملبے کے باعث 1 مرد اور 1 خاتون ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے پہلی بار حاج قاسم میزائلوں سے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے