اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان علماء کونسل نے اسلامی و عرب وزرائے خارجہ اجلاس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

کونسل نے اسرائیلی و امریکی جارحیت اور ایران سے متعلق صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا مطالبہ کردیا اور جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے فوری اقدامات ناگزیر قرار دے دیے۔

پاکستان علماء کونسل کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک فوری جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں: طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عرب و اسلامی ممالک امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں، فلسطین کے معاملے پر اسلامی ممالک کو واضح اور دو ٹوک پالیسی دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 19 روز سے مسجد اقصیٰ بند ہے، رمضان میں بھی عبادت کی اجازت نہیں دی جا رہی، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی امن کوششوں کو اجلاس سے تقویت ملنے کی امید ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے