اسلام آباد (مانند نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی رہنما کی شہادت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے ہیں۔
روس کا علی لاریجانی کی شہادت پر پیغام
قبل ازیں روسی دارالحکمت ماسکو میں روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ ہم خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ خود مختار ممالک کو نقصان پہنچانے والے اقدامات قابل مذمت ہیں۔