اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین پیٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس پابندی کا اطلاق فی الفور ہو گا، سرکاری گاڑی میں ہائی اوکٹین ڈلوانا ناگزیر ہے تو استعمال کرنے والا اپنی جیب سے ڈلوا سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس فیصلے کا مقصد قومی وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

لگژری گاڑیوں کا پٹرول 200 روپے مہنگا، ہائی اوکٹین فیول پر لیوی 300 روپے بڑھا دی، 9 ارب ماہانہ بچت ہوگی جس سے عوام کو ریلیف دیا جائے گا، وزیراعظم

ان کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی محکمے، اتھارٹیز اور ذیلی ادارے اس فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کفایت شعاری پالیسی سے غیرضروری اخراجات میں کمی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس اقدام سے حکومتی اخراجات میں کمی آئے گی، عوامی وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کی نگرانی کے لیے مؤثر نظام وضع کیا جائے، فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے