اسلام آباد (مانند نیوز)یومِ پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔

ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

صدر زرداری کی یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد

اس سے قبل آج دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اتحاد سب سے اہم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے