اسلام آباد (مانند نیوز)ملک بھر میں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات سادگی سے ہوں گی۔

یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی برقرار ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر مارچ پاسٹ کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اتحاد سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، ہم نے دہشت گردی کےخلاف طویل اور کامیاب غیر روایتی جنگ لڑی۔

معرکہ حق کے دوران ہم نے دشمن کی جارحیت کا بے خوفی سے مقابلہ کیا، دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے