اسلام آباد (مانند نیوز)صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کی۔ علیحدہ وطن کے قیام کا نظریہ پیش کیا جہاں اسلامی اقدارکے مطابق آزادانہ طور پر زندگی گزار سکیں۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اتحاد سب سے اہم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا، ہم نے باہمی تعاون سے مشکلات پر قابو پایا، ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، ہم نے دہشت گردی کے خلاف طویل اور کامیاب غیرروایتی جنگ لڑی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قدرتی آفات کے دوران ایثار اور باہمی تعاون کی روشن مثالیں قائم کیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران ہم نے دشمن کی جارحیت کا بے خوفی سے مقابلہ کیا، دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ہمیں داخلی محاذ اور بیرونی سرحدوں پر چیلنجز کا سامنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے