اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے رات کے وقت ایران پر ایک بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں ملک کے مختلف علاقوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران تہران کے قلب میں ایرانی حکومت کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس کے 2 ہیڈکوارٹرز اور ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کے ایک ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید کہا گیا کہ ایرانی ہتھیاروں کے ذخائر اور فضائی دفاعی نظام کے مقامات پر بھی حملے کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق راتوں رات کی گئی اس فضائی کارروائی میں شمالی اور وسطی ایران میں 50 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے