اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، اسے ختم ہونا چاہیے، اس نظام کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت پر دباؤ برقرار رکھیں اور شہری انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایران کا شہری انفرا اسٹرکچر ایرانی عوام کی ملکیت ہے اور ایک آزاد ایران کے مستقبل سے وابستہ ہے۔ ایران کا بنیادی ڈھانچہ دراصل جبر اور دہشت کا وہ نظام ہے جو اس مستقبل کو حقیقت بننے سے روکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا تحفظ ضروری ہے لیکن نظام کو ختم کیا جانا چاہیے۔ میں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایرانی حکومت کو نشانہ بناتے رہیں، لیکن ایران کے شہری انفرا اسٹرکچر کو محفوظ رکھیں جس کی بنیاد پر عوام اپنے ملک کی تعمیر نو کر سکیں گے۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے لکھا کہ صدر ٹرمپ درست کہتے ہیں، امن طاقت کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ یہ نظام صرف طاقت کو سمجھتا ہے جب ایران آزاد ہوگا تو دنیا میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے