اسلام آباد (مانند نیوز)آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 6 مارچ کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پالیسی سازی میں صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرے، ملک بھر کے 14 سے 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

امریکا ایران مذاکرات کی خبریں، تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر غور کریں گے، پیٹرول پمپ بندش کی صورت میں پاکستان میں شدید فیول بحران کا خدشہ ہے۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اوونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ممکنہ بحران کی ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم پر عائد ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے