اسلام اباد (مانند نیوز)ایرانی میزائلوں کے بعد تل ابیب کے آسمانوں پر کوؤں کے جھنڈ منڈلانے لگے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے اس منظر کو مکمل تباہی کی علامت قرار دے دیا۔

اسرائیل پر حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد خطے میں پہلے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے اور اس تناظر میں بعض حلقے پرندوں کے اس غیر معمولی رویے کو ایک علامتی انتباہ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

اس بحث میں قدیم روایات، خصوصاً رومی روایت کا حوالہ بھی دیا جا رہا ہے، جس میں پرندوں کی غیر معمولی حرکات کو سلطنتوں کے زوال کی نشانی سمجھا جاتا تھا۔

صارفین کے ان تبصروں کو ماضی میں یورپ میں جنگی حالات کے دوران پائی جانے والی توہمات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے، تاہم ماحولیاتی ماہرین نے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پرندے موسمِ بہار میں ہجرت کرتے ہیں اور اس وقت بہار کی ہجرت کا عروج ہے۔

پرندوں کے ماہرِ یارون چارکا کے مطابق جاری تنازع کے باوجود پرندے کسی نہ کسی طرح اپنے گھونسلوں تک پہنچ ہی جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھنڈ کی تشکیل ممکنہ طور پر شہری ماحول میں تبدیلیوں یا خوراک کی دستیابی کے باعث ہو رہی ہے، نہ کہ کسی اور وجہ کے تحت۔

اگرچہ بعض سوشل میڈیا صارفین اسے منحوس علامت قرار دے رہے ہیں، تاہم سائنس دانوں کا مؤقف ہے کہ کوے محض اپنے قدرتی معمولات کے تحت ایک کشیدہ انسانی ماحول میں راستہ بنا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے