اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت میں ایندھن بحران کے باعث پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات کر دی گئی۔

اس حوالے سے عالمی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات کر دی ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ایک بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس پر شدید رش ہے جس سے پیٹرول نہ ملنے کے خدشات واضح ہیں۔

مشرق وسطیٰ تنازع بھارت کی داخلی معیشت کیلئے چیلنج بن گیا، ماہر بین الاقوامی امور

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے پر مجبور کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی عوام گیس سے بھی محروم ہیں، مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ماہرِ بین الاقوامی امور پروفیسر جان میئر شائمر کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا تنازع بھارت کی داخلی معیشت کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے پولیٹیکل سائنٹسٹ کا مزید کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ایک نقصان اٹھانے والا ملک بنتا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے