اسلام آباد (مانند نیوز)وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا۔

وزارتِ مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی سوال نامہ جمعے تک مکمل کرنا ہو گا۔ امراض کے بارے میں ’ہاں‘ یا ’ناں‘ میں جواب دینا ہوگا۔

سوالنامہ عازمینِ حج کو مربوط طبی سہولتوں کی فراہمی میں معاون ہوگا۔

حج پروازوں کا شیڈول جاری، پاکستان سے پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوال نامے میں بلڈ پریشر، امراض قلب اور شوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دمہ، گٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں فارم بھر کر بتانا ہوگا۔

اس کے علاوہ پاک حج موبائل ایپ پر حج ویزا پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کردیا گیا ہے۔ موبائل ایپ پر حج پروازوں کا شیڈول اور مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ عازمین حج اعلانات کے لیے پاک حج موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے