اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات سامنے آئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکات پر مشتمل ایک ایکشن لسٹ پیش کی جو امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ایکشن لسٹ کو پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا ہے۔

امریکہ ایران جوہری مذاکرات کا اگلا دور روم میں ہوگا، ڈچ وزیر خارجہ

امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا ہے کہ مجوزہ 15 نکاتی ایکشن لسٹ بذریعہ پاکستان ایران تک پہنچائی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکا ایران جنگ میں ثالثی کردار پاکستان کی اہمیت اور عالمی سطح پر اعتماد کا عکاس ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے