اسلام‌آباد (مانند نیوز)خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن آبنائے ہرمز پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی یہ خواہش کبھی حقیقت نہیں بنے گی اور ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔

ایرانی خبر ایجنسی وانا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور اسرائیلی حکام کے غلط اندازوں نے انہیں ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی طاقت کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی اسٹریٹجک غلطی انہیں کمزوری اور ناکامی کے راستے پر ڈال رہی ہے۔

ٹرمپ کی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کے ڈی سیلینیشن پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی

ترجمان نے واضح کیا کہ دشمن نفسیاتی جنگ مسلط کر کے، جدید عسکری ساز و سامان کی نمائش کرتے ہوئے اور عام شہریوں، خواتین، بچوں، سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں پر دہشت گرد حملوں کے ذریعے ایران کو قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم یہ اقدامات محض فریب اور خواب سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج ہر جارحیت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہونے اور کسی بھی حملہ آور کو عبرت ناک شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ فتح صرف اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ ہی کی جانب سے ہے، جو سب سے بڑی حکمت والا اور قادرِ مطلق ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے