اسلام‌آباد (مانند نیوز)قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ قطر جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ دعاگو ہیں کہ یہ کوششیں خطے کیلئے امن لائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دوحہ میں منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قطری ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری نہیں۔ اس میں خطے کے تمام ممالک شراکت دار ہیں، آبنائے ہرمز کے معاملے کو علاقائی سطح پر حل کیا جانا چاہیے۔

ترجمان قطری وارت خارجہ نے کہا کہ دوسرے ممالک کیساتھ دفاعی شراکت داری نے ہمارے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔ امریکا کیساتھ دفاعی اسٹریٹیجک شراکت داری نے قطر کے وسائل کو تحفظ فراہم کیا۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر جتنی جلدی بیٹھا جائے خطے کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔ قطر جنگ بندی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے پانی صاف کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مخالفت کرتے ہیں۔

قطری ترجمان نے کہا کہ خلیجی ممالک کے قائدین خطے کے باہمی مفاد کی خاطر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے