شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ مارچ میں 285 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں ریسپانس دیاجس میں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، جسمیں روڈ ٹریفک حادثات کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کر کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسی طرح میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد سب سے زیادہ رہی جن کے 128 کیسز سامنے آئے جن میں مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے 3 واقعات، ڈوبنے کے 2، گولی لگنے کے 2 جبکہ بلڈنگ گرنے کا 1 افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا جہاں ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔ مزید برآں مختلف حادثات میں متاثر ہونے والی 8 گاڑیوں کو بھی ریکور کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئرملک شیردل خان نے ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ مارچ کے دوران بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے عوام کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی خدمات فراہم کیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ کی جانب سے ہسپتال ریفرل سروس بھی بھرپور طریقے سے جاری رہی جس کے تحت ضلع کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 128 مریضوں کو بہتر علاج کی غرض سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ماہ مارچ کے دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 12759 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 10924 کالز غیر ضروری تھیں جبکہ 1678 کالز ڈراپ ہوئیں۔ صرف 285 کالز حقیقی ایمرجنسی پر مشتمل تھیں جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری کالز سے گریز کریں تاکہ حقیقی ایمرجنسی میں لوگوں کی بروقت مدد ممکن بنائی جا سکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر ملک شیر دل خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کے مطابق ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ادارے کا عملہ دن رات محنت کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر مفت کال کریں اور ریسکیو خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔ ریسکیو 1122 شانگلہ آئندہ بھی اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے