پبی (نما ئندہ مانند) 31مارچ 2026 کا دن ادارے کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوا، جب گورنمنٹ ڈگری کا لج پبی پروفیسر خادم شاہ نے 33 سالہ شاندار تدریسی و انتظامی خدمات مکمل کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ اختیار کی۔ ان کی زندگی کا یہ سفر علم، رہنمائی، کردار سازی اور ادارے کی خدمت سے عبارت رہااس موقع پر ایک پْر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں گورنمنٹ ڈگری کا لج پبی کے پرنسپل پروفیسر واجد علی نے اساتذہ و عملے کی جانب سے پروفیسر خادم شاہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کی علمی و اخلاقی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین استاد رہے بلکہ ایک رہنما، مشفق ساتھی اور طلبہ کے لیے روشنی کا مینار بھی ہے تقریب میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، جو محبت، عزت اور عقیدت کی علامت تھا پروفیسر خادم شاہ نے اپنی الوداعی نظم پڑھ کر حاضرین کو متاثر کیا اور اجازت لی۔ ان کے الفاظ میں ایک استاد کی زندگی بھر کی جدوجہد، قربانی اور طلبہ کے ساتھ وابستگی جھلکتی رہی یہ تقریب جذبات، یادوں اور دعاؤں سے معمور رہی۔ ادارہ پروفیسر خادم شاہ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا اور ان کے لیے صحت، خوشی اور کامیابی کی دعا کرتا ہے علم کے چراغ جلائے، کردار کے دیپ سجائے نسلوں کو راہ دکھائی، دلوں میں اجالا بسائے 33 برس کی کہانی، خدمت کی روشن نشانی استاد کا نام رہے گا، عزت کی جاویدانی پروفیسر خادم شاہ – آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے