شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ مارچ میں 285 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیوجوانوں نے گزشتہ ماہ مارچ میں رمضان المبارک اوربلخصوص عیدالفطرکے دوران بھرپورلگن سے فرائض سرانجام دئے۔مختلف ٹریفک حادثات سمیت دیگرایمرجنسی میں فوری رسپانس دیتے ہوئے ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کاروائیاں احسن طریقے سے انجام دی۔ریسکیو1122شانگلہ کے عوام کیلئے ہمہ وقت چوکس ہیں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اوربروقت رسپانس کیلئے الرٹ ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کے مطابق ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ مارچ کے دوران 285 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ان میں روڈ ٹریفک حادثات کے 13 جبکہ میڈیکل ایمرجنسیز کے 128 کیسز شامل ہیں، جنہیں بروقت ریسپانس فراہم کیا گیا۔اسی طرح آگ لگنے کے 3، ڈوبنے کے 2، گولی لگنے کے 2، بلڈنگ کولیپس کا 1 واقعہ پیش آیا، جبکہ مختلف حادثات میں 8 گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں، ہسپتال ریفرل سروس کے تحت شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 128 مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔کنٹرول روم ریسکیو شانگلہ کے مطابق ماہ مارچ میں کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 12,759 کالز موصول ہوئیں۔ان میں 10,924 غیر ضروری کالز، 1,678 ڈراپ کالز اور 285 ایمرجنسی کالز شامل تھیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔شانگلہ کے عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر مفت کال کر کے 24 گھنٹے ریسکیو کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے