اسلام آباد (مانند نیوز)لاہور میں 2 سوشل میڈیا انفلوئنسرز لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ان دونوں لڑکیوں کو برانڈ کی پروموشن ویڈیوز بنوانے کے لیے اسٹوڈیو بلایا تھا۔
راولپنڈی، 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
دونوں لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 2 ملزمان نے اسلحے کے زور پر ان سے زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق فلیٹ کے مالک سمیت 3 نامزد ملزمان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔