بریکوٹ (مانندنیوز)حکومت اور محکمہ صحت کے اعلٰی احکام ہمارا امتحان نہ لے۔ ہم نہایت مجبوری کی وجہ سے ہڑتال اور احتجاج کا راستہ اختیار کرنے جارہے ہیں۔ بعض عناصر جان بوجھ کر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا پسند کرتے ہے۔ ہم غریب عوام اور مریضوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کررہے ہیں۔ لیکن ڈائیگناسٹک شیئرز ھمارا بنیادی حق ہے۔ حکومت اور محکمہ صحت کی اعلٰی عہدوں پر فائز احکام مذید مراعات دینے کی بجائے۔ پہلے سے منظور شدہ تھوڑی سے شیئرز کو بند کرنےکو کارنامہ سمجھتے ہے۔ جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ جبکہ عدالتی احکامات کی باوجود شیئرز کی بحالی میں ٹال مٹول انتہائی شرم کی بات ہے۔ صوبائی حکومت عدالتی احکامات کو مد نظر رکھ کر فوری شیئرز کی بحالی کا نوٹیفیکشن جاری کرے۔ اور جو عناصر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور حکومت کی مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہے۔ یہ دراصل عوام اور غریب مریضوں کی دشمنی میں ملوث ہیں۔ ڈائیگناسٹک شیئرز کی بحالی تک صوبائی پیرامیڈیکل AHP ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کی ہدایات اور شیڈول کی تحت ہڑتال جاری رہیگا۔ اور اسمیں مذید شدّت لایا جائیگا۔ دھرنا، احتجاج اور مظاہروں کی ساری ذمہ داری متعلقہ احکام پر عائد ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے