اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے مستقبل سے متعلق اقدامات کیے، مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں بالآخر ناکام رہا۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے وہ فیصلہ کریں کہ آیا وہ ہمارا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں، مذاکراتی عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کی کوششوں کا شکر گزار ہوں۔

مذاکرات میں دو تین اہم ایشوز کے سبب ڈیل نہ ہوسکی: ایران

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے پہلے میں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پاس نیک نیتی اور ارادہ ہے، گزشتہ 2 جنگوں کے تجربات سے ہمیں مخالف فریق پر کوئی بھروسہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق کی پاسداری کے لیے فوجی جدوجہد کے ساتھ ڈپلومیسی کو دوسرا طریقہ سمجھتے ہیں، ایران کے 40 روزہ قومی دفاع کی کامیابیاں مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے