اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان نے ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر باقر قالیباف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم اور غیر معمولی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جو 28 فروری کو امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ

یو اےای کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق گفتگو میں یو اے ای کے نائب صدر نے باقر قالیباف کے ساتھ خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر غور کیا۔

امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی، عرب میڈیا

خیال رہے کہ یو اے ای اور ایران کے درمیان یہ رابطہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ جنگ کے آغاز کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

جنگ شروع ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا اور تہران کی جانب سے خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کے بعد اپنا سفارت خانہ بھی بند کر دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے