بریکوٹ(مانند نیوز)صوبائی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ کی اعلان کردہ شیڈول کی مطابق آج دوسری دن بھی ڈائیگناسٹک شیئرز کی بحالی اور دیگر مطالبات کی حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جسمیں ضلع سوات کے تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ڈائیگناسٹک نے شرکت کی۔ اور حکومت اور محکمہ صحت کی اعلٰی احکام سے پر زور مطالبہ کیا۔ کہ وقت ضائع کئے بغیر ڈائیگناسٹک شیئرز کی بحالی کا نو ٹیفیکشن جاری کرے۔ احتجاج میں ڈویژنل صدر حاجی بشیر احمد خصوصی شرکت کی۔ اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی تمام مسائل میں سیکرٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر ہیلتھ کی دفاتر کی ناقص کارکردگی قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی برادری کو اتفاق اور اتحاد پر زور دیا۔ احتجاج میں ڈاکٹرمحمد طارق گجر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور حکومت کو مطالبات کی منظوری میں تا خیر کو عوام اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی درمیان فاصلوں کا سبب قرار دیا۔ ضلعی صدر سرتاج ولی خان انصاف کی حکومت انصاف کی ڈیمانڈ کی۔ جبکہ جنرل سیکرٹری جاوید اللہ خان نے احتجاج پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور ڈائیگناسٹک شیئرز کی بحالی اور دیگر مطالبات کیلئے روز اول سے آواز بلند کی ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد آپ سب الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز خوشخبریاں سن ینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے