اسلام آباد (مانند نیوز)قطر نے کہا ہے کہ وہ ایران امریکا جنگ بندی کیلئے ثالثی کا کردار ادا نہیں کر رہا ہے، جنگ بندی کیلئے پاکستان، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں۔

اس حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے منگل کو دوحہ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جنگ بندی کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں، ایران اور امریکا جنگ بندی کیلئے نئے ثالثی کی ضرورت نہیں، پاکستان کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کو قائم رکھنے کیلئے مسئلے کا حل ناگزیر ہے، ایران نے جنگ کے دوران قطر پر حملے کیے جو جنگ بندی کے ساتھ رک گئے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ ثالثی کیلئے پیش کیے گئے روڈمیپ کی حمایت کرتے ہیں، مستقبل میں علاقائی کردار بھی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیے
اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان
ایران جنگ: فرانس کا نئی جنگ سے بچنے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے؟ ایرانی صدر نے بتا دیا
ترجمان نے کہا قطر پر حملے روکنے کیلئے ایران کے ساتھ ڈیل کی تردید کرتے ہیں، آبنائے ہرمز پر ایک فریق کا کنٹرول اور اجارہ داری ناقابل قبول ہے۔

انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایران کیساتھ کوئی رابطے نہیں ہیں، فی الحال ملکی سلامتی و دفاع پر توجہ دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے قطر کی شمولیت سے انکار کر دیا اور کہا کہ ایران، امریکا جنگ بندی کیلئے نئے ثالث کی ضرورت نہیں۔ جنگ بندی کیلئے پاکستان، امریکا اور برادر ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں، جنگ بندی کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے