اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دہاڑے اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بیٹی سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے، بیٹیاں اور بہنیں ریڈ لائن ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور شہری کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے