اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کا نام تبدیل کر کے نیشنل امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (NICE) رکھنے کی تجویز کی حمایت کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی ای کا نام تبدیل ہونے کے بعد میڈیا کو وفاقی اہلکاروں کو ’نائس ایجنٹس‘ کہنا پڑے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل بھی محکمۂ دفاع کا نام تبدیل کر محکمۂ جنگ رکھ چکی ہے۔

ٹرمپ نے ’آئی سی ای‘ کا نام بدل کر ’نائس‘ رکھنے کی حمایت کر دی
یہ خیال ایک قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایلیسا میری نے 1 ماہ قبل پیش کیا تھا۔

25 مارچ 2026ء کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ٹرمپ ICE کا نام تبدیل کر کے NICE رکھ دیں تاکہ میڈیا کو ہر وقت نائس ایجنٹس کہنا پڑے۔

ٹرمپ نے امریکی وزارتِ دفاع کا نام بدلنے کا ارادہ ظاہر کردیا

صدر ٹرمپ نے گزشتہ اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے ایلیسا میری کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ زبردست خیال ہے، اسے نافذ کرنا چاہیے۔

یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آئی سی ای کو عوام اور میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، خاص طور پر ان واقعات کے بعد جن میں وفاقی اہلکاروں کی کارروائیوں کے دوران 2 امریکی شہری ہلاک ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے