اسلام آباد (مانند نیوز)ناروے میں پاکستانی سی فیررز (جہاز رانی) کی تربیت اور سرٹیفیکیشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ناروے میں پاکستانی سفارت خانے اور میری ٹائم اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سی فیرر ناروے کے پرچم بردار جہازوں پر خدمات انجام دے سکیں گے، معاہدے سے بحری شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان اور ناروے کے درمیان میری ٹائم تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

ناروے: امریکا ایران جنگ بندی پر پاکستانی سفارتخانے میں خوشی کا سماں

انہوں نے کہا کہ معاہدہ عالمی شپنگ انڈسٹری میں پاکستانی افرادی قوت کےلیے اہم سنگِ میل ہے، جس سے جدید بحری طریقہ کار کا عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سی فیررز کے لیے پیشہ وارانہ ترقی کی راہ ہموار ہو گی، بحری تربیتی اداروں کی بہتری اور عالمی کنونشنز پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے