اسلام آباد (مانند نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عورت کو اس طرح کا لیبل دینا قابلِ قبول نہیں۔

پریتی زنٹا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ (ٹوئٹر) پر جاری چیٹ سیشن کے دوران ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عورت ٹرافی نہیں بننا چاہتی، ٹرافیاں شیشے کے شو کیس میں رکھی جاتی ہیں، جبکہ عورت کا مقام آپ کی زندگی اور دل میں ہوتا ہے۔

ان کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی ملی اور صارفین نے ان کے واضح اور باوقار مؤقف کو سراہا ہے۔

پریتی زنٹا نے اپارٹمنٹ ساڑھے 18 کروڑ میں فروخت کر دیا

اداکارہ کل ہو نا ہو اور ویر زارا جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے چیٹ سیشن میں اپنی آنے والی فلموں سے متعلق بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ میری فلم لاہور 1947ء سائن ایک محبت کی کہانی ہے جو تقسیم اور نفرت کے دور میں ترتیب دی گئی ہے۔

پریتی زنٹا نے یہ بھی تصدیق کی کہ میری یہ فلم 13 اگست 2026ء کو ریلیز ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے