اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا، حادثے میں ٹرک ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔

اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونائیٹڈ ایئر لائن کا بوئنگ 767 نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرتے ہوئے ایک ٹرک اور پول سے ٹکرا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کے پہیے اور نچلا حصہ ٹرک اور پول سے ٹکرا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ ٹرک اور پول سے ٹکرانے کے بعد ایئر پورٹ پر تمام مسافروں سمیت باحفاظت لینڈ کر گیا، تاہم ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے