اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔

گلگت بلتستان پہنچنے پر گورنر مہدی شاہ اور نگراں وزیرِ اعلیٰ یار محمد نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم سے گورنر اور نگراں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی الگ الگ ملاقات ہوئی۔

ان ملاقاتوں میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، امن و امان اور دیگر صوبائی امور پر گفتگو ہوئی۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف قابلِ تجدید توانائی، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ ودیگر اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان میں 4 دانش اسکولوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

دورۂ گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، اویس لغاری، عطاء اللّٰہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، عبدالعلیم خان، خالد مقبول صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ بھی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے