ہنگو(فرمان اللہ اورکزئی سے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ہنگو دورہ، دورڑی بانڈہ شہداء کے لواحقین سے تعزیت اورکزئی ہیڈکوارٹر مسجد میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی،
78 سال سے پختونوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صرف غریبوں کے بچے شہید ہو رہے ہیں۔وزیر اعلی کا خطاب
وزیراعلیٰ متاثرہ علاقے کا دورہ نہ ہو سکا، لواحقین کو 30 کلومیٹر دور تعزیت کے لیے بلایا گیا،حکومت کی جانب سے واضح شہداء پیکج کا اعلان نہ ہو سکا، صرف پیکج دینے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سہیل آفریدی نے ہنگو کا دورہ کرتے ہوئے اورکزئی ہیڈکوارٹر مسجد میں دورڑی بانڈہ واقعے میں مارٹر گولے سے شہید ہونے والے 6 افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعات شفیع جان، آئی جی خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری، اعلیٰ حکام اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ کے مشیر سہیل آفریدی اور دیگر حکام ہیلی کاپٹر کے ذریعے اورکزئی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ دورے کے دوران شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی گئی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ 78 سال سے پختونوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہو رہی ہے لیکن پھر بھی ہم نے پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں آج تک کسی جرنیل، جج یا وزیر کا کوئی قریبی عزیز شہید نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ غریب عوام ہی قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں اس لئے میرے گھر پر بھی ڈرون کی پروازیں ہوتی ہیں جبکہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں کا خمیازہ عام عوام بھگت رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے پختونو ں میں اب شعور آگیا ہے کم از کم آواز اٹھا رہے ہیں ظالم اگر وردی میں ہو یا وردی کے بغیر ہم ان کو ظالم کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ظلم اور ظالم کے خلاف جو جنگ ہے ہم سب نے اس کو مشترکہ طور پر کرنا ہے تمام سیاسی اور عوامی حلقے اس حوالے سے اکھٹے ہونے چاہئے امن کیلئے جنگ ہم سب کا مشترکہ ہے ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے ان لوگوں کے سامنے ہماری حیثیت بھیڑ بکریوں اور کیڑے مکوڑوں جیسی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ حکومت شہداء کے لیے پیکج دے گی اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل معاونت کی جائے گی، تاہم دورے کے دوران کسی واضح یا باضابطہ شہداء پیکج کا اعلان سامنے نہ آ سکا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ متاثرہ علاقے دورڑی بانڈہ کا دورہ نہ کر سکے جس پر لواحقین کو تقریباً 30 کلومیٹر دور اورکزئی ہیڈکوارٹر بلا کر تعزیت کی گئی۔ اس صورتحال پر بعض مقامی عمائدین اور متاثرہ خاندانوں نے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ اور ان کے ہمراہ وفد نیشنل میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے