اسلام آباد (مانند نیوز)گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور جماعتِ اسلامی کا 2 حلقوں میں انتخابی اتحاد ہو گیا۔استور حلقہ 2 اور گلگت حلقہ 2 میں جماعتِ اسلامی کے امیدوار دستبردار ہو گئے۔مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ مرکزی قیادت کی مشاورت سے انتخابی اتحاد ہوا ہے۔گلگت بلتستان الیکشن، پہلی بار 21 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیےانہوں نے کہا کہ جی بی الیکشن کے فیصلے پر جماعتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سابق امیرِ جماعتِ اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبد السمیع کا کہنا ہے کہ 2015ء میں ن لیگ کی کارکردگی اچھی تھی، اسی وجہ سے اتحاد کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے