اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کُن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان اچھے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ کیا آپ رُک سکتےہیں، ہم ڈیل کرا دیں گے۔امریکی صدر نے ایران سے متعلق کہا کہ ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہے کہ ہماری بات چیت ہوئی ہی نہیں، ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے۔جنگ کا آغاز نہیں، اپنا دفاع کیا: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی انہوں نے کہا کہ میں جنگ بندی کے حق میں نہیں تھا مگر دوسری اقوام کے کہنے پر جنگ بندی کی، یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی اور دونوں کو شاندار شخصیات قرار دیا۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے دورۂ چین کو کامیاب اور تاریخی بھی قرار دیا۔دورۂ چین کے بعد واپس وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ عظیم تجارتی معاہدے ہوئے، ہمارے بہترین تعلقات ہیں، آپ کو بہت سی چیزیں معلوم ہوں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے