پشاور(مانند نیوز) فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی پاکستان کے زیرِ اہتمام پہلا کامیاب پارلیمانی سیشن ڈسٹرکٹ کونسل ہال نوشہرہ میں منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں، سماجی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ یہ اجلاس نوجوان نسل کے لیے ایک اہم فکری، تعلیمی اور قیادتی پلیٹ فارم ثابت ہوا جہاں شرکاء نے ملکی ترقی، نوجوانوں کے کردار، تعلیم، ٹیکنالوجی، انسانی حقوق اور امن کے موضوعات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں عمر کاکا خیل، پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر شہنام خان، پختون امن کمیٹی کے چیئرمین جاوید خان بنگش، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پشاور محترمہ افرا سیف خٹک اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر “اسلام آباد کی شہزادی” نے خصوصی شرکت کی۔ سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد مختلف مقررین نے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی پاکستان کے چیئرمین انجینئر عرفان خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور پاکستان کا روشن مستقبل باصلاحیت نوجوان قیادت سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی نوجوانوں کو صرف تقاریر تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ انہیں عملی میدان میں قیادت کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔ایم پی اے میاں عمر کاکا خیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو سیاست، تعلیم، ٹیکنالوجی اور سماجی خدمات کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے مثبت سوچ، مضبوط کردار اور جدید علوم سے آراستہ ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان اگر صحیح سمت میں اپنی صلاحیتیں استعمال کرے تو پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں میں اعتماد، شعور اور قیادت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔میاں عمر کاکا خیل نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو مایوسی کے بجائے امید، اتحاد اور قومی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کو مثبت انداز میں استعمال کریں اور اپنی توانائیاں ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے وقف کریں۔اجلاس کے دوران مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شرکاء نے مختلف پارلیمانی سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنی قائدانہ صلاحیتوں، اظہارِ خیال اور مثبت سوچ کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر نوجوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تعلیم، امن، انسانی حقوق اور قومی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک ایسا وژن ہے جو پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار اور باصلاحیت قیادت میں تبدیل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے