پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز پشاور میں اینجلز ہوم ویلفئیر آرگنائزیشن کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہوں نے خصوصی افراد سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بوڑھوں، مردوں اور خواتین کی دیکھ بھال انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تقریباً 17 لاکھ خصوصی افراد موجود ہیں، تاہم ان کے لیے سہولیات ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کیا جانا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایسے فلاحی اداروں کی معاونت کرنی چاہیے اور وہ خود بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سیاست سے بالاتر ہو کر کی جانی چاہیے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے معاملے پر کہا کہ اس حوالے سے وفاق سے بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق گیس کے معاملے میں خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز بند نہ کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم صوبائی حکومت اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر پا رہی۔ انہوں نے گندم کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گندم کی ترسیل روک دی جاتی ہے، جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبے کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے تو گندم بند کرکے عوام کو سزا نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور گیس کے معاملات پر وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرے۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے