اسلام آباد (مانند نیوز)منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی سامنے آگئی۔
دستاویزات کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی نے 17 اپریل 2018ء کو کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا تھا، جو 17 اپریل 2023ء کو ایکسپائر ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے قومی شناختی کارڈ بھی 6 دسمبر 2016ء کو کراچی سے بنوایا تھا، شناختی کارڈ پر ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشنِ اقبال کا پتہ درج ہے۔ہم تو ڈوبے ہیں صنم ان سب کو بھی ساتھ لیکر ڈوبیں گے: انمول پنکی تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے اپنا نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی بھی کوشش کی، جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ اہلخانہ کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلی گئی ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق کیس کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے