شیرگڑھ( اجمل خان ) شیرگڑھ میں ریدواللہ خان ویلفیئر تھیلسیمیا بلڈ بینک اینڈ کلینکل لیبارٹری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقے کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات تاجر برادری صحافیوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم این اے شیخ الحدیث والقران مولانا محمد قاسم تھے انہوں نے فیتہ کاٹ کر اپنے دست مبارک سے ریدواللہ خان ویلفیئر بلڈ بینک اینڈ کلینکل لیبارٹری کا افتتاح کر دیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض عزت خان نے ادا کیے افتتاحی تقریب سے مولانا محمد قاسم سابق ناظم شیرگڑھ زر محمد خٹک ہاتھیان یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین عثمان شاہ مہمند بلڈ بینک کے بانی انچارج ریداللہ خان شلمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر سابق چیئرمین تحصیل تخت بھائی حافظ مولانا محمد سعید بھی موجود تھے زر محمد خٹک نے اس موقع پر پچاس ہزار روپے نقد مالی امداد بلڈ بینک کے بانی ریدواللہ خان شلمانی کے حوالے کیا مقررین نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا یے خون کا عطیہ انسانیت سے محبت پیار اور ہمدردی کا ذریعہ ہے زیادہ تر غریب گھرانوں کے بچے ہی تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جنکی مدد کرنا طلباء و طالبات سمیت معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے افراد کی ذمہ داری ہے تمام مخیر حضرات اپنے استطاعت کے مطابق اس کار خیر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہم نے شیرگڑھ میں تھلیسمیا اور بلڈ کینسر کے مریضوں کے لیے کلینکل لییبارٹری کھول دی ہے تاکہ مریض اس میں مختلف قسم کے ٹسٹ کی سہولیات سے مستفید ہو سکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے