اسلام آباد (مانند نیوز)میٹ پولیس کے چیف مارک رولی نے برطانیہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد لندن میں یہود ی آبادی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہود کمیونٹی محفوظ نہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

میٹ چیف نے ایک خط کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ (کامنز کی ہوم افیئرز سلیکٹ کمیٹی)کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں یہودی کمیونٹی گزشتہ چھ ہفتوں سے حملوں کی زد میں ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ یہودی کمیونٹی پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کیلئے انسداد دہشت گردی کے افسران کی معاونت سے تحقیقات جاری ہیں، اب تک 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے‘ 10ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گولڈرز گرین میں 29 اپریل کو ہونے والا حملے جس میں دو برطانوی یہودیوں کو چاقو سے مارا گیاجبکہ یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے واقعات بھی رونما ہوئے کی شفاف تحقیقات جاری ہیں ۔

اس خط کا انکشاف اس وقت ہوا جب کنگ چارلس گزشتہ روز مغربی لندن میں گولڈرز گرین پہنچے اور کیمونٹی کے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے