اسلام آباد (مانند نیوز)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی حالیہ پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، جہاں انہوں نے اپنی تنہائی پر مبہم مگر جذباتی انداز میں اظہارِ خیال کیا۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی فٹ باڈی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے آپ کے ساتھ رہنے کے 2 طریقے ہیں، اکیلے اور تنہا، اکیلے رہنا آپ کا اپنا انتخاب ہوتا ہے اور تنہا جب کوئی آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔اداکار نے مزید لکھا کہ اب اس کے بعد لوگ خود سمجھ جائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں اداکار کے لیے محبت اور حمایت کا اظہار کیا، کئی صارفین نے 60 برس کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور شخصیت کو سراہا، جبکہ کچھ مداحوں نے ان کے الفاظ کو ان کی ادھوری محبت اور تنہائی سے جوڑ دیا۔’میں نے آج تک کبھی کسی فلم کا مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھا‘: سلمان خان کا حیران کن انکشاف ایک مداح نے لکھا کہ بھائی، آپ حقیقی زندگی کے فائٹر ہیں، آپ ہم سب کو حوصلہ دیتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ سلمان خان آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے برسوں پہلے تھے، ان کا انداز کبھی نہیں بدلا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکار کی فٹنس کی تعریف کرتی دکھائی دی، جبکہ بعض نے ان کے پیغام کو جذباتی تنہائی کا اشارہ قرار دیا۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو عید 2027ء پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے