شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں مقامی نوجوانوں نے ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی خرد برد اور مبینہ کرپشن کے خلاف تحریک شروع کی اور وہ فعال نظر ائے اس تحریک کا باقاعدہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں شانگلہ بھرسے تعلق رکھنے والے ترقی پسند رہنماؤں سمیت مختلف جماعتوں اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شانگلہ میں آنے والے اربوں روپے اگر واقعی کرپشن اور خرد برد کا شکار ہوئے ہیں تو اس کی باقاعدہ طور پر شفاف تحقیقات اور انکوائری ہونی چاہیے تا ہم اب صورتحال سوشل میڈیا پر مختلف نظر ارہا ہیں اور ان کے کچھ رہنما کہہ رہے ہیں کہ اس تحریک کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں جس کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مقامی نوجوانوں نے پہلے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جس میں شانگلہ بھر سے تعلق رکھنے والے ترقی پسند اور عوامی فلاحی سرگرم رہنماؤں نے نہ صرف ان نوجوانوں کو بھرپورسپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی بلکہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ان کی آواز متعلقہ فورمزو حکام تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا۔سوشل میڈیا پر بعض حلقے اس کو پری پلین اور ایک جماعت کے خلاف مہم قرار دے رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ شانگلہ میں اگر صوبائی حکومت نے اربوں روپے لگائے ہیں تو اس میں بیشتر سپاٹس پر موجود ہیں اور وہ ان کے ذمہ دار بھی لیتے ہیں تاہم وہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی ادارے پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے شانگلہ میں برسوں سے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے نکالے گئے ترقیاتی سکیموں اور گراؤنڈ پر موجودگی پر بھی شدید سوالات اٹھا رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے زریعے شانگلہ میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ نکال کر ان کے بھی تحقیقات کی جائیں گزشتہ دنوں معاملات گرم ہوا تو شانگلہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو بیان میں ان تمام تر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل اورجاری ہونے سمیت ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی خرد بردیا نامکمل سکیموں کے تحقیقات کرانے اور نہ ہونے سکیموں پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جس کے بعد معاملہ مزید گرم ہو گیا اور مقامی نوجوانوں کی تنظیم کے بانی نے ان کے ویڈیو بیان کے بعد اپنی کہی بیانات مسلسل دیے اور ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں و ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل ان کے ساتھ ہو موجود ہونے کی بینات دیتے رہیں تاہم گزشتہ اتوار کے روز تحریک احتساب تنظیم کی اراکین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس بھی کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ شانگلہ میں ہونے والے کرپشن اور بے ضابطگیوں کا مکمل تحقیقات ہونے چاہیے اس کے لیے یہ تنظیم اخری حد تک جائے گی۔ سوال اب یہ ہیں کہ کیا یہ تنظیم و واقعی پلان ہے یا نہیں یہ تو عوام ہی فیصلہ کریں گے تاہم شانگلہ میں اگر واقعی اتنے بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہیں تو نیب اور احتساب ادارے پہلے متعلقہ محکموں اور ٹھیکیدار وں کو پکڑ کر ان سے ریکوری کریں کیونکہ اگر کسی تیسری فریق نے پیسے لیے ہیں تو محکمے اور ٹھیکیدار کی ایما پر ہی لیے ہوں گے ان نوجوانوں، سماجی رہنماؤں اورترقی پسند شخصیات نے اس بات پر زور دیا ہیں کہ نیب و احتساب کے ادارے فوری شانگلہ میں ہونے والے اس میگا سکینڈل پر بھی خصوصی توجہ دیں اور فلفور کاروائی کر کے قرار واقعی سزائیں دیں تاکہ عوامی اعتماد سمیت عوامی ترقیاتی اورفلاحی تنظیموں میں دوبارہ اس قسم کی بڑی پیمانے پرخوردبردنہ ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے