ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ کی زیرِ صدارت ٹریفک مینجمنٹ (GGRM) اور ڈویژنل ایکشن پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ہزارہ ڈویژن میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، شہری سہولیات میں اضافہ اور حادثات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے ڈویژنل ٹریفک حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ٹریفک مینجمنٹ، رش میں کمی، کیمرا بیسڈ مانیٹرنگ، اسکول زون سیفٹی، سنٹرل کنٹرول روم کے قیام اور قانون پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔کمشنر ہزارہ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شہری آبادی اور ٹریفک کے دباؤ کے پیش نظر جدید، مربوط اور مؤثر ٹریفک نظام ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔ انہوں نے خصوصی طور پر اسکول زونز میں حفاظتی اقدامات، زیبرا کراسنگ، ٹریفک سگنلز، سائن بورڈز اور پیدل چلنے والوں کے تحفظ کو ترجیح دینے پر زور دیا۔اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن میں سران چوک اوورہیڈ برج کی فوری مرمت، پارکنگ کے مؤثر انتظامات، زیبرا کراسنگ اور ٹریفک سائنز کی تنصیب، پان چوک روڈ کی مرمت اور وہاں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تجاوزات کے خلاف کارروائی، کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ اور سڑک کنارے رکھے گئے کچرے کے ڈبوں کی منتقلی کے فیصلے بھی کیے گئے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔کمشنر ہزارہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام فیصلوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ٹریفک نظام، صاف ماحول اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام ادارے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت ہزارہ ڈویژن میں ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے