شیرگڑھ(اجمل خان) کسان بورڈ کے مرکزی نائب صدر رضوان اللہ خان نے کہا ہے کہ 15 مئی کی ژالہ باری اور طوفانی بارش سے مردان شيرگڑھ اور چار سدہ کے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت ژالہ باری سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کرے اور ان کے لیے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کرے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کی غلط اور کسان دشمن پالیسیوں اور ایف بی ار کی غیر منصفانہ اور غیر مساوی ٹیکسز کی وجہ سے تمباکو کی چھوٹی کمپنیاں اور مقامی انڈسٹری خریداری کی میدان سے باہر ہو رہی ہیں جس سے بڑے تمباکو کمپنیوں کی من مانیاں اور وارے نیارے ہوں گے جبکہ کاشتکاروں کو کروڑوں کا نقصان ہوگا لہذا مرکزی حکومت ایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکسز ختم کرکے کاشتکاروں کو بڑی تمباکو کمپنیوں کے استحصال سے بچایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں کاشتکاروں کے ایک بڑے اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا اجلاس سے کسان بورڈ کے رہنماوں عبد الصمد صافی،شیر علی خان،علی حیدر،حاجی مختیار،خالد خان،معزاللہ خان،حیات خان خٹک اور دوسرے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ دہشتگردی سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور دوسری طرف قدرتی آفات نے صوبے کے کاشتکاروں کو معاشی طور بہت کمزور کر دیا ہے لہذا مرکزی اور صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے کاشتکاروں کے لئے فوری ریلیف کا اعلان کریں اگر فوری طور ریلف نہ دیا گیا تو کسان بورڈ پاکستان صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے زبردست احتجاج کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے