پشاور(مانند نیوز) کلچر لٹریچر آرٹس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (کلاڈو) نے محکمہ اُمورِ نوجوانان خیبر پختونخوا اور چنن ڈویلپمنٹ ایسوسیشن کے تعاون سے ایک زورہ بین المذاہب نوجوان مطالعاتی دورے کا انعقاد کیا. اس دورے میں مختلف مذاہب، سماجی پس منظر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد نوجوان شریک تھے ۔اس مطالعاتی دورے کے دوران شرکاء کو تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل مقام تخت باھی کا دورہ کروایا گیا، جہاں انہیں بدھ مت کے تاریخی ورثے، گندھارا تہذیب، اور خطے کی ثقافتی و تاریخی اہمیت کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ دورے کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں بین المذاہب ہم آہنگی، برداشت، امن، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ شرکاء نے آثارِ قدیمہ کا تفصیلی مشاہدہ کیا اور مختلف مذاہب اور برادریوں کے درمیان باہمی احترام، رواداری، بقائے باہمی، اور مکالمے کی ضرورت و اہمیت پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ کلاڈو کے سربراہ اور دورے کے منتظم عبدالرحمٰن نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کو اپنی مشترکہ تاریخ، تہذیب اور ثقافتی اقدار سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف نوجوانوں میں مثبت سوچ اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مختلف طبقات کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کیلئے تعلیمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ امن، برداشت، ہم آہنگی اور مشترکہ انسانی اقدار کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک معلوماتی، مثبت اور بامقصد تجربہ قرار دیا، جس نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان احترام، اتحاد اور باہمی سمجھ بوجھ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے