اسلام آباد (مانند نیوز)منشیات کے مقدمات میں ملوث انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے اہم کردار ادا کرنے والے کانسٹیبل کی بڑی سزا معاف کر دی گئی اور اس کی بحالی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اہلکار ماضی میں انمول کا سہولت کار رہا اور وہ مبینہ طور پر بھاری رقوم بٹورتا رہا۔

ذرائع کے مطابق خفیہ رپورٹس پر اہلکار کے خلاف افسران نے سخت کارروائی کی تھی اور وہ ڈسمس بھی ہو چکا تھا۔

1 افسر نے بھائی کو متعدد بار پکڑا اور رشوت لیکر چھوڑا: انمول عرف پنکی

اہلکار اعلیٰ پولیس افسر کے پاس پیش ہوا تو اسے انمول عرف پنکی کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا اور بدلے میں تمام سزائیں معاف کرنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس اہلکار نے ایک ہفتے میں ٹاسک پورا کر دیا اور پنکی کی گرفتاری اسی اہلکار کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس کی تمام بڑی سزائیں معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے