اسلام آباد (مانند نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوں گی تو راستے بند نہیں ہوں گے۔بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، ہم ہمیشہ پُرامن رہتے ہیں۔سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلے گا، بیرسٹر گوہراُنہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے مطابق میں درخواست کرتا ہوں کہ ملاقاتیں ہونے دیں۔بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ حکومت سے تاحال رابطے شروع نہیں ہوئے، بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی ہونا چاہیے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کل ہمارے پارلمینٹیرینز کو گرفتار کیا گیا، شکر ہے آج انہیں رہا کر دیا گیا۔